116

کے یوجے کا سالانہ اجلاس عام، کارکنوں کی بھرپور شرکت۔۔۔

کراچی پریس کلب میں کے یو جے کی سالانہ جنرل کونسل “اجلاس عام” صدر طاہر حسن خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے سالانہ رپورٹ اور خازن محمد ناصر نے مالیاتی رپورٹ پیش کی۔ پی ایف یو جے کی قیادت سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیا ورکرز کے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس کے اہم فیصلے و مطالبات:
1. ملک میں آزادی اظہار رائے پر قدغنوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار
2. میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیوں، تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ، واجبات اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور 9ویں ویج بورڈ پر عمل درآمد نہ ہونے کی شدید مذمت کی گئی اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین کی فوری تقرری کا مطالبہ کیا گیا
3. پیکا ایکٹ سمیت کالے قوانین کے تحت میڈیا ورکرز کے خلاف مقدمات کی مذمت اور پیکا ایکٹ فوری ختم کر کے مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا متاثرہ صحافیوں اسلم شاہ شہاب سلمان نادر خان عطاء اللہ میمن اور دیگر کے خلاف قائم جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ اور سہیل سانگی اور ریاض سہیل سے اظہار یکجہتی کیا گیا
4. ڈان اور بلوچستان کے اخبارات کے سرکاری اشتہارات کی بندش کی مذمت اور اشتہارات فوری بحال کئے جائیں،میڈیا ہاؤسز میں اشتہارات کا اجراہ واجبات کی ادائیگیوں سے مشروط کیا جائے
5. پیمرا کی جانب سے میٹرو چینل کی بندش سے سینکڑوں میڈیا ورکرز کے “معاشی قتل” پر تشویش اور نشریات فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا
6. بلوچستان، کے پی اور کشمیر سمیت دوسرے علاقوں میں آزادی اظہار رائے ہے قدغن اور انٹرنیٹ کی بندش کو انسانی و جمہوری حقوق کی خلاف ورزی قرار دے کر اس کی مذمت کی گئی
7. اسلام آباد جرنلسٹس کنونشن پر خواتین جرنلسٹس کو ہراساں کرنے ، سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کرنے اور تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں پر مجلس عاملہ کے تین ارکان کی ممبر شپ معطل کرنے کی مجلس عاملہ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی
8. اسلام آباد کنونشن میں شرکت کرنے والی کراچی کی خواتین جرنلسٹس کو خراج تحسین اور پی ایف یو جے صدر افضل بٹ و سیکرٹری جنرل ارشد انصاری پر اعتماد کا اظہار کیا
اجلاس سے مظہر عباس، ءخورشید عباسی، امتیاز فاران، نعمت اللہ بخاری،جبار ناصر لیاقت مغل، اطہر حسین ،عمر غوری لبنیٰ ذیشان، صبا رحمان، رابیعہ خان کنزہ الطاف شاہین عتیق ،لبنئ خان عطاء اللہ میمن امتیاز شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔جبکہ کراچی پریس کلب کے سابق صدور سراج احمد سعید سربازی کے علاؤہ سینئر صحافیوں نواب قریشی ڈاکٹر جبار خان قمر خان پرویز مظہر عارف بلوچ آغا خالد ارباب چانڈیو ابوالحسن ثروت جبیں عمران جونیر، اختر شیخ افتخار علی اطہر جاوید صوفی وسیع قریشی راسم غوری کرن خان ثناء ھاشمی احد فاروقی محمد امین بابو رزاق فیاض آرائیں پرویز جٹ مشتاق احمد شکیل احمد محمودالحسن محمد علی حمزہ شیخ شعیب شیخ سردار رامیز امبر خان رامیز شیخ نزہت عابدی نوشابہ صدیقی محمد حسین شبیر مئیو سمیت کے یو جے کے سرگرم کارکنوں نے اپنی بھرپور شمولیت سے اجلاس عام کو کامیاب کیا اجلاس عام نے سالانہ اور مالیاتی رپورٹ منظور کر کے یو جے قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں