حیدرآباد پریس کلب کے ممبر اور کے ٹی این کے کیمرہ مین نے کمسن لڑکی کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سٹیزن کالونی کی رہائی 15 سالہ کمسن بچی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنانے والے سندھی ٹی وی چینل کے ٹی این کے کیمرہ مین اور پریس کلب کے ممبر محمد علی نے قرآن پاک پڑھنے کے لئے جانے والی کمسن بچی کو زبردستی اپنے گھر لے گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا بچی کی چیخ وپکار پر ملزم وہاں سے فرار ہوگیا بچی واقعے کے بعد زارو قطار روتی رہی اور گھر جاکر تمام معاملہ والدین کو بتادیا جنہوں نے پولیس سے رجوع کیا اور کیمرہ مین کیخلاف جنسی زیادتی اور اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا ۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم کیمرہ مین کی اہلیہ خود پولیس میں ہیں۔۔ واقعے کے بعد شہری حلقوں میں کیمرہ مین کیخلاف شدید غم وغصہ پایا جارہا یے پپو کا کہنا ہے اس کیمرہ مین کی متعدد شکایات تھیں لیکن اپنے رپورٹرز کی مدد لیکر بچ نکلتا تھا اب قانون کے شکنجے میں آگیا ہے ۔۔پپو کے مطابق کے ٹی این چینل کے کیمرہ مین رپورٹر اور نان لینئر ایڈیٹر تک شہر میں بدنام ہیں اور عام شہریوں تاجروں اور افسران کو بلیک میل کرنے سوشل میڈیا پر الزام تراشی میں سب سے آگے ہیں اور چند روز قبل تھانہ فورٹ پر کے ٹی این کے ایک کیمرہ مین نے اپنا اثروسوخ دکھاتے ہوئے شہری کو گرفتار کروایا تھا ۔۔

