107

کے پی حکومت نے کسی صحافی کے خلاف غیرقانونی کارروائی نہیں کی، سہیل آفریدی۔۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ کابینہ سے منظور شدہ پارلیمنٹیرینز پرولیجز بل کا مسودہ صوبائی اسمبلی بھجوایا گیا، جہاں اس میں بعض ترامیم کی گئیں، پارلیمنٹیرینز پرولیجز بل میں کی گئی ترامیم پر گزشتہ دو سے تین روز سے میڈیا میں مسلسل تنقید ہو رہی ہے،صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن نکات پر خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتراض ہے، ان کا جائزہ لیا جائے، جن نکات پر صحافی برادری کو اعتراض ہے، ان پر بھی نظرثانی کی جائے، سہیل آفریدی کاکہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ آزادیٔ اظہارِ رائے کو فروغ دیا، عمران خان چاہتے تھے کہ صحافی جہاں ضروری سمجھیں، کھل کر تنقید کریں، مجھ پر بھی اور حکومت پر بھی تنقید ہوتی ہے، مختلف صحافی حکومت پر مسلسل تنقید کرتے رہتے ہیں، مختلف کالے چینلز مسلسل حکومت کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرتے رہتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے کسی کے خلاف غیرقانونی کارروائی نہیں کی, اگر کوئی جھوٹا پروپیگنڈا بھی کرے تو کارروائی عدالتوں کے ذریعے کی جاتی ہے، دیگر صوبوں میں مخالف صحافیوں کو غائب، تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، خیبرپختونخوا میں اس نوعیت کے ہتھکنڈے نہیں اپنائے جاتے، سہیل آفریدی نے کہا کہ کہ اسپیکر کے پی اسمبلی کو تمام پارلیمانی لیڈرز سے عوام اور صحافی برادری کے تحفظات پر نظرثانی کا کہا ہے،خیبرپختونخوا عوامی مینڈیٹ سے قائم واحد اسمبلی ہے، عوامی رائے اور مفاد کو ہر فیصلے میں مقدم رکھا جائے گا، امید ہے کہ پارلیمنٹیرینز پرولیجز بل میں کی گئی ترامیم پر نظرثانی ہوگی، آئندہ تمام اقدامات عوامی مفاد اور عوامی رائے کے مطابق کیے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں