انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں کسی صحافی کے خلاف کوئی کیس درج نہیں ہوا۔۔ وہ انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے اس ٹوئیٹ کا جواب دے رہی تھیں جس میں دعوی کیاگیا تھا کہ ایف آئی اے میں انچاس صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کے خلاف کیسز بنائے گئے ہیں۔۔ ڈان نیوز پر یہ خبر آن ائر ہوئی جس کے بعد ڈان نیوزکے ہی شو، ذرا ہٹ کے میں اس خبر کو ڈسکس کیا گیا۔۔ شیریں مزاری نے اس خبر کو غلط قرار دیا اور بتایا کہ ایک شہری نے ایف آئی اے کو بارہ صحافیوں کے خلاف شکایت بھیجی ہے جن میں مطیع اللہ جان، عمرچیمہ، اسدطور، عمار مسعود، مرتضی سولنگی، بلال فاروقی وغیرہ شامل ہیں۔۔لیکن ایف آئی اے نے کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا۔۔

Facebook Comments
