اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر ہونے والے حملے کے بعد خاتون اینکر غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ سمیع ابراہیم اور خواجہ سراؤں میں پیسوں کا لین دین تھا۔سمیع ابراہیم پر حملے کے بعد غریدہ فاروقی نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا کہ متعلقہ اسلام آباد پولیس کے مطابق اینکر سمیع ابراہیم اور 2 خواجہ سراؤں کا کچھ آپس کا پیسوں کا لین دین کا مسئلہ تھا جس پر آج کا واقعہ پیش آیا۔ متعلقہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوراً ایف آئی آر کٹوانے کیلئے کہا لیکن اُس وقت اینکر کی جانب سے انکار کر دیا گیا۔دوسری جانب ایک اور خاتون صحافی جویریہ صدیق نے غریدہ فاروقی کے دعویٰ کے جواب میں کہا میری اعلی پولیس حکام سے بات ہوئی ہے اسلام آباد پولیس نے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تصحیح فرمائیں شکریہ ۔خیال رہے کہ اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر” بول نیوز” کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ ایک خواجہ سرا نے ان سے پیسے مانگے جیسے ہی انہوں نے 100 کا نوٹ نکالا تو حملہ کردیا۔ سمیع ابراہیم کی دفتر میں ہی اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک اور شخص کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ حملہ آور کافی دیر سے انتظار میں کھڑے تھے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)