خواتین اسٹاف کی پک اینڈ ڈراپ بند۔۔

اب تک نیوز میں خواتین اسٹاف کا پک اینڈ ڈراپ بند کردیاگیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک نیوزکا دفتر ایسی جگہ واقعہ ہے جہاں کسی بس کا روٹ ہے نہ کوئی ایسی جگہ جہاں آسانی سے پہنچا جاسکے، کورنگی کاز وے کے قریب واقع ابتک نیوز کے ہیڈآفس تک پہنچنے کے لئے اپنی کنوینس بہت ضروری ہے، ایسے میں ادارے نے اپنی خواتین اسٹاف کے لئے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت دی ہوئی تھی جسے اب نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کردیاگیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس سروس کے بند ہونے سے جہاں خواتین اسٹاف کی نصف تعداد نے آفس آنا چھوڑ دیا وہیں باقی خواتین لفٹ لے کر یا گھر والوں کی منت سماجت کرکے روزانہ آفس آنے پر مجبور ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ایک طرف یہ حال ہے دوسری طرف اسائنمنٹ والوں کو کہا گیا ہے کہ دن بھر کے اسائنمنٹ کا شیڈول ڈرائیورز حضرات کو دے دیا جائے، شیڈول سے ہٹ کر کسی اسائنمنٹ پر ڈرائیور گاڑی لے جانے کا پابند نہیں ہوگا، اب اسائنمنٹ والے پریشان ہیں کہ کسی ہنگامی نوعیت کا معاملہ اچانک ہوجائے تو پھر کیا حل نکالاجائے؟؟ پپو کا مزید کہنا ہے کہ رپورٹرز کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔ وجہ صرف یہی ہے کہ خود بھی کھاؤ اور ہمیں بھی کھلاؤ، جو ایسا نہیں کرتے پھر اسے مختلف طریقوں سے تنگ کرنا شروع کردیاجاتا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں