PTI rehnuma ka geo news ki khatoon reporter par paisay mangne ka aelan

خاتون صحافی سے بدتمیزی پر صحافی تنظیموں کی مذمت۔۔

جیو نیوز کی خاتون صحافی مریم نواز اور کیمرہ مین فہیم قریشی کو اپنی صحافتی ذمہ داریوں کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بدتمیزی اور فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ کی صحافتی تنظیموں نے سخت مذمت کی ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر انور رضا، جنرل سیکرٹری راجہ خلیل، آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی، سیکرٹری طارق ورک اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے رہنما خاور نواز راجہ صدر سید قیصرعباس شاہ‘ جنرل سیکرٹری اکرم عابد اور دیگر نے پی ٹی آئی کے زیراہتمام پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ کی کوریج کرنے والی جیو نیوز ٹی وی چینل کی خاتون صحافی مریم نواز اور کیمرہ مین فہیم قریشی کے ساتھ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران بدتمیزی کرنے، ہراساں کرنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ میڈیا کے نمائندوں کو ان کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہدایت کریں کہ وہ اپنی ان مذموم حرکات سے باز رہیں ورنہ راولپنڈی اسلام آباد کے صحافی پی ٹی آئی کے جلسوں اور ان کی تمام سیاسی سرگرمیوں کا صحافتی بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں