لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو افسر کی مبینہ کرپشن کی خبر چلانے پرخاتون صحافی کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او شفیق آبادسے 10 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس انوار الحق پنوں نے خاتون صحافی مدیحہ کی درخواست پر سماعت کی ۔جس میں ایس ایچ او عتیق ڈوگر، سب انسپکٹر رانا فیصل اور لیسکو افسر کو فریق بناتے ہوئے کہا گیاکہ لیسکو افسر کی مبینہ کرپشن کی خبر نجی ٹی وی چینل پر نشر کی گئی۔لیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ سے اس کرپشن کے الزامات پر موقف بھی لیا تھا مگر لیسکو افسر نے تھانہ شفیق آباد پولیس کی ملی بھگت سے درخواست گزار کیخلاف بے بنیاد درخواست دائر کردی۔ ایس ایچ او شفیق آباد نے درخواست موصول ہونے پر 20 جولائی کو تھانے طلب کر کے ہراساں کیا ۔پولیس اور لیسکو افسر نے کرپشن کی خبریں نشر کرنے کی صورت میں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیں۔

Facebook Comments
