khatoon reporter ne larke ko thappar mardea

خاتون رپورٹر نے لڑکے کوتھپڑ ماردیا۔۔

لاہور رنگ ٹی وی کی خاتون رپورٹر مائرہ ہاشمی نے لاہور میں عید کی تقریبات کی کوریج کے دوران ایک نوجوان لڑکے کو تھپڑ مار دیا۔خاتون رپورٹر نے اس واقعہ کی وڈیو اپنی فیس بک وال پر شیئر کی۔۔جس میں وہ ایک  پرہجوم عوامی مقام پر رپورٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ بعد میں، وہ ناراض ہو جاتی ہے اور وہاں کھڑے ایک لڑکے کو تھپڑ مار دیتی ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور انٹرنیٹ کے مختلف صارفین نے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ناپسندیدہ حالات سے نمٹنے کا یہ صحیح طریقہ نہیں ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہناہ ے کہ۔۔آپ کو کسی کو جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کا حق نہیں ہے۔ اگر آپ کو ایسی پریشانی محسوس ہوتی ہے تو آپ پولیس کو کال کر سکتے ہیں۔ یہ قابل تعریف نہیں ہے۔۔ اسی طرح ایک اور شخص نے اسے مشورہ دیا کہ ’’ایک ورکنگ جرنلسٹ کو ہر قیمت پر تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، چاہے حالات سازگار ہی کیوں نہ ہوں۔ تاہم خاتون رپورٹر نے اپنی حرکت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈیوٹی کے دوران کسی بھی قسم کی پریشانی کو سخت ناپسند کرتی ہوں۔۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکا وڈیو بیپر کے دوران ایک خاندان کو ہراساں کررہا تھا، میں نے شائستگی سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ باز نہ آیا۔۔خاتون رپورٹر نے اپنی وال پر مزید لکھا کہ۔۔ “میں اس لڑکے کی غنڈہ گردی کو مزید برداشت نہیں کر سکتی تھی، اور مجھے اتنی سخت رویہ اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا،خاتون رپورٹر نے  اپنی فیس بک وال پر اس بات پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ وہ اس بات سے بے خبر تھی کہ کیمرہ اس منظر کو ریکارڈ کر لے گا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں