ریڈیو پاکستان کے ملازمین سینئر براڈ کاسٹ انجینئر محمد اشفاق اور اردو زبان کی نیوز ریڈر ہما ظفر وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔محمد اشفاق ریڈیوپاکستان کے مستقل ملازم تھے اور قابلیت اور فنی مہارت میں بے مثال تھے ۔ وہ نہایت مفکرالمزاج شخصیت کے مالک تھے ۔ہماظفر کنٹریکٹ بنیاد پرکام کرنے والے نیوزریڈر تھیں اور گزشتہ 20سال سے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں قومی خبریں پڑھ رہی تھیں ۔وہ اعلیٰ تعلیمیافتہ خاتون تھیں جنہوں نے بیرو ن ملک سے نفسیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ۔وہ وقار النساء گرلز کالج راولپنڈی میں بھی سینئرپروفیسرکے طور پر خدمات انجا م دے رہی تھیں ۔ہما ظفر کی والدہ کا بھی کورونا وائرس سے انتقال ہوا تھا۔۔اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فراز، سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی ، ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل امبرین جان ، قومی نشریاتی ادارے کے تما م ڈائریکٹرز اور عملے نے ادارے کے دونوں ملازمین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیاہے ۔ادھر پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی ڈائریکٹرجنرل نے پی بی سی ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس کے دوران متعلقہ عملے کوتمام شعبوں میں احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدر آمد کی ہدایت کی تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔دوسری طرف نائنٹی ٹو چینل پشاور بیورو سے منسلک سینئر صحافی فخرالدین سید کورونا وبا سے کئی دن تک لڑتے ہوئے بالآخر جاں بر نہ ہوسکے۔۔ ڈان سمیت مختلف اداروں میں صحافتی خدمات انجام دیں، بہت اچھے اخلاق کے مالک نیک صفت آدمی تھے۔۔وہ پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیس میں کورونا وائرس کی وجہ سے داخل تھے۔۔ بتایا جاتا ہے کہ پلازما تھراپی کے بعد ان کی صحت بہتر ہونے لگی تھی لیکن بدھ کی رات اچانک طبیعت بگڑنے سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیا۔۔
خاتون نیوزریڈر سمیت 3 میڈیاورکرکورونا سے چل بسے۔۔
Facebook Comments
