خاتون میزبان کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع۔۔

اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اپنے گھر  نئے مہمان کی متوقع آمد اور جنس سے آگاہ کردیا۔ جگن کاظم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک  ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ اس بار اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش متوقع ہے۔یوٹیوب پر جاری اپنی ویڈیو میں جگن نے اپنی صحت کے حوالے سے بتایا اور حاملہ خواتین کو مشورے بھی دیے۔ کچھ روزقبل جگن نے اپنی ایک پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ بہت جلد ایک ویڈیو شیئر کریں گی جس میں گھر آنے والے ننھے مہمان کی جنس سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ اب اداکارہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر 10 منٹ اور 30 سیکنڈ پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے دونوں بیٹے حمزہ اور حسن بھی موجود ہیں۔وڈیو میں جگن نے نئے بچے کی جنس کا اعلان دونوں بیٹوں کی موجودگی میں کیا، جگن نے مداحوں کو بتایا کہ انہیں ہمیشہ سے ہی بیٹی کی خواہش تھی۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں