khatoon anchor ne gulukaari ke medan mein qadam rakhlia

خاتون اینکر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔۔

کچھ برس قبل خبریں پڑھتے ہوئے وقفے کے دوران فوک گانا “اک پھُل موتیے دا مار کے جگا” گا کر وائرل ہونے والی اینکر سمیرا مرزا نے باضابطہ موسیقی کے میدان میں قدم رکھ دیا۔سمیرا مرزا  جس گانے کو گا کر وائرل ہوئی تھیں انہوں نے وہی گانا پروفیشنل انداز میں گایا ہے۔ سمیرا مرزا کے گائے ہوئے  “اک پھُل موتیے دا مار کے جگا”  کی موسیقی سید حسن نے ترتیب دی ہے۔ سوشل میڈیا پر  سمیرا مرزا کے پہلے گانے کو خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔ خیال رہے کہ سرائیکی زبان کا یہ گانا متعدد فوک گلوکاروں نے گایا ہے لیکن اس گانے کو اصل شہرت منصور ملنگی مرحوم کی آواز  سے عطا ہوئی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں