khatoon anchor person bete ki maa ban gyin

خاتون اینکر لائیو شو میں کالر پر برس پڑیں۔۔

رمضان ٹرانسمشن کے دوران ایک کالر کی طرف سے بیٹے کی پیدائش کی امید لیے وظیفہ پوچھنے پر اینکر رابعہ انعم بر س پڑیں اور شاہد آفریدی کی مثال دیتے ہوئے لمباچوڑا لیکچر دیدیا۔ان کے اس جواب کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے ، سوال کرنے والے صاحب کی پانچ بیٹیاں تھیں لیکن بیٹا نہیں تھا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پرامید ٹیلی فون کالر نے میزبان رابعہ انعم سے وظیفہ پوچھ لیا اور انہیں امید تھی کہ وہ ان کے مسئلے کا کوئی حل بتائیں گی ۔ تاہم رابطہ انعم نے اپنے جواب کا مرکزی نقطہ ہی یہی رکھا کہ بچیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہیں اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ، میزبان کاکہناتھاکہ عشرہ گزرنے پر ہم کہتے ہیں کہ اتنی رحمت ہم سمیٹ سکتے تھے لیکن ہم نے موقع کھو دیا، اللہ نے رحمت آپ کے گھر اتاری ہے، ایک بار نہیں پانچ بار اتاری ہے، اللہ آپ سے خوش ہوا، اللہ اتنا خوش ہے کہ پانچ بیٹیاں دی ہیں۔رابعہ انعم کا مزید کہناتھاکہ پاکستانی کرکٹر شاہد خان آفریدی کی بھی بیٹیاں ہیں اور وہ اپنی بیٹیوں سے محبت کرتے ہیں، ان کا سپورٹس اور ویلفیر ایک طرف ، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں، یہ تو ہمیں اللہ کے رسول نے سکھایا کہ بیٹیوں کی عزت کیسے کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں