پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔پی ایف یوجے کی جانب سے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم بدنیتی پر مبنی ہے، کئی دنوں سے سوشل میڈیا صارفین غریدہ فاروقی کو سابق گورنر سندھ اور پی ایم ایل این کے رہنما زبیر عمر کی مبینہ لیک ویڈیو کے بارے میں قیاس آرائی کر رہے ہیں۔لیک ہونے والی وائرل ویڈیو کے مطابق ، ایک پراسرار خاتون کو مبینہ طور پر سابق گورنر سندھ کے ہمراہ نازیبا حالت میں دیکھاجاسکتا ہے ،اور وہ ویسا ہی ڈریس اور گھڑی پہنی ہوئی جیسی خاتون اینکر نے اپنے ٹی وی شو میں پہنا تھا۔۔ یہی وجہ ہے کہ کئی سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ غریدہ فاروقی ہیں۔دوسری طرف ، بہت سے سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ الزامات محض کردار کا قتل ہیں تاکہ عوام کی نظروں میں اس کی ساکھ کو نقصان پہنچے۔سابق گورنر سندھ پہلے ہی اس وڈیو کو جعلی قرار دے چکے ہیں۔۔پی ایف یوجے نے خاتون اینکر کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومت سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔

