khatoon anchor harassment ka shikaar

خاتون اینکر ہراسمنٹ کا شکار۔۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون اینکر ہراسمنٹ کا شکار۔۔خاتون اینکر کو ایک بزنس گروپ کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیوزچینل میٹروون میں کام کرنے والی خاتون اینکر نے دو سال پہلے ایک ویب سائیٹ کے لئے اسٹوری کی تھی جس میں ایک بزنس گروپ کی عوام سے لوٹ مار اور دھوکا دہی کو بے نقاب کیا تھا، یہ بزنس گروپ نوے کی دہائی میں کافی ایکٹیو تھا اور سرمایہ کاری کے نام پر ٹھیک ٹھاک لوٹ مار کرکے کراچی سے دبئی منتقل ہوگیا تھا۔۔ خاتون اینکر کے مطابق دو سال پہلے کی جانے والی اسٹوری کے اثرات اب تک سامنے آرہے ہیں اور انہیں مسلسل دھمکیوں کا سامنا ہے۔۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں خاتون اینکر کا کہنا ہے کہ کراچی کی صحافی اور اینکر ہونے  اور اپنی جاب کرنے پر اسے ہراساں کیاجارہا ہے، خاتون اینکر اس مافیا کے ہاتھوں خود کو مکمل غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں۔۔ خاتون اینکر کا کہنا ہے کہ وہ تیس سال سے کم عمر ہیں لیکن ان کی ای سی جی شدید ذہنی دباو کی وجہ سے ابنارمل آئی ہے۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں