imran khan jail mein raat bhar jaagte hein

خاتون اینکرکورونا کے شکار کیسے بنیں، خود ہی بتادیا۔۔

تمام تر احتیاطی تدابیر کے باوجود صحافی عمران خان اور سہیل وڑائچ کی طرح غریدہ فاروقی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں جس کا اعلان انہوں نے خود ٹوئٹر پر کیا تھا، اب یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی تمام احتیاطی تدابیر اپنائے ہوئے تھیں اور ایک ہی مرتبہ ویٹنری کلینک پر عید سے قبل گئی تھیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  غریدہ فاروقی نے بتایا کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد میں بہت گرمی تھی اور ان کی پالتو بلیاں بیمار ہوگئیں، شاید ہیٹ سٹروک کا شکار ہوئیں، یہی وہ وقت تھا جب وہ چار ماہ کے دوران گھر سے باہر نکلیں، تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کیا لیکن رواں ماہ کے شروع میں ہی کورونا کی علامات ظاہر ہوگئیں، بعد میں ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا لیکن اب صحت یاب ہورہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ   اگر میں چند گھنٹے باہر رہنے کی وجہ سے کورونا کا شکار ہوگئی ہو تو ایسے لوگ بھی ہیں جو مسلسل گھروں سے باہر رہے ہیں۔اس سے قبل  جون کے آغاز میں ہی  سینئر صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” دو دن قبل مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر میں نے ٹیسٹ کروایا اور وہ مثبت آ گیاہے ، میں پہلے ہی اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہوں ، یہ وباحقیقت ہے تو اس سے متاثر ہونا کوئی باعث شرم نہیں ہے درست علاج اور احتیاط کرنی چاہیے ۔“غریدہ فارقی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ” چلیں آئیں اور دوسروں کو محفوظ بناتے ہیں اور اس کے خلاف ہمت سے مقابلہ کرتے ہیں ، مجھے آپ کی دعاﺅں کی ضرورت ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں