اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے بےنظیر بھٹوپرالزامات پرسنتھیارچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ایف آئی اے کو سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے درخواست پر ایف آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادکی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو پر الزامات پرامریکی خاتون صحافی سنتھیارچی کیخلاف پیپلزپارٹی کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراعوان نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔عدالت نے بےنظیر بھٹوپرالزامات پر سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے ایف آئی اے کو سائبرکرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنےکاحکم دیا،عدالت نے درخواست پر ایف آئی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ صدرپیپلزپارٹی اسلام آبادشکیل عباسی نے امریکی خاتون کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔دوسری طرف امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کےخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائرکردی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کےخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست دائرکردی گئی ۔شہری کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا،ایڈیشنل سیشن جج نے کہاکہ دوسرے کیس میں ایف آئی اے کے کمنٹس آجائیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔ دریں اثناسنتھیا ڈی رچی کے رحمان ملک کے خلاف الزامات سے متعلق ہونے والی عدالتی کارروائی کے حوالے سے سینئر صحافی نے حیران کن انکشاف کیاہے صحافی اویس یوسفزئی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم نامے کے مطابق سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیے جانے والے ٹویٹس سے انکار نہیں کیاگیاہے جبکہ ان کے وکیل ناصر عظیم خان نے دلائل کے دوران واضح طور پر ان کے ٹویٹس کو جعلی قرار دیا ہے ۔صحافی اویس کے پیغام پر سنتھیا ڈی رچی خود میدان میں آئیں اور تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے ابھی یہ پتا چلا ہے کہ میرے وکیل ناصر خان نے عدالت میں میری غلط ترجمانی کی ہے ، میں نے کبھی نہیں کہا کہ میرے ٹویٹس جعلی ہیں ، ہم نے آج رحمان ملک کے خلاف کریمنل رپورٹ درج کروانی تھی ، لیکن اچانک مسٹر خان اب مجھ سے بیس لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں اگر چہ یہ معاملہ تیسرے فریق کی جانب سے دیکھا جارہا تھا ۔
خاتون امریکی صحافی کے خلاف سائبرکرائم کیس کرنے کا حکم۔۔
Facebook Comments
