khabrein akhbaar ka crime reportes corona se chal basa

خبریں اخبار کا کرائم رپورٹر کورونا سے چل بسا۔۔

خبریں اخبار کا کرائم رپورٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے ہاتھ دھوبیٹھا۔۔اطلاعات کے مطابق محمد انور کو چند روز پہلے کورونا ہوا تھا، جس سے وہ جاں بر نہ ہوسکے اور چل بسے۔۔ محمد انور کا تعلق سکھر سے بتایاجاتا ہے۔۔ مقامی صحافیوں کے مطابق محمد انور کی فیملی میں مزید تین افراد کو بھی کورونا وائرس ہے۔۔واضح رہے کہ کورونا کے باعث یہ دوسرے صحافی ہیں جن کا انتقال ہوا، اس سے قبل سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے سابق بیوروچیف اور سینئر صحافی ظفر رشید بھٹی کا اسلام آباد میں کورونا سے انتقال ہوا تھا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں