پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے خبریں گروپ کے ایڈیٹر امتنان شاہد کی طرف سے عید سے قبل تمام ملازمین کو تنخواہ کلئیر کرنے کی یقین دہانی اور پیر کے روز 11 مئی کوایک تنخواہ ادا کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے خبریں دفاتر کے باہر پی یو جے کا آج ہونے والااحتجاجی مظاہرہ منسوخ کردیا ہے۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدرقمرالزمان بھٹی کی قیادت میں جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ۔خزانچی بدر ظہور چشتی اور ممبر ایگزیکٹو کونسل جمال احمد پر مشتمل ایک وفد نے خبریں کے ایڈیٹر امتنان شاہد سے ملاقات کی۔اس موقع پر پی یو جے کے وفد نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تاخیر سے پیدا مسائل اور میڈیا ورکرز کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔وفد کے قائدین کا کہنا تھا کہ خبریں اتنظامیہ تمام حاضر سٹاف کو نہ صرف عیدسے قبل تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنائے بلکہ جن کارکنوں کے واجبات ہیں وہ بھی عید سے قبل کلیئر کیے جائیں جبکہ بقایاجات کا انتظامیہ شیڈول طے کرئے۔اس موقع پر ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد نے کہا کہ تمام سٹاف کو عید سے قبل نہ صرف تنخواہ ادا کی جائے گی بلکہ لاک ڈائون کھل جانے کے باعث دوپہر کے اخبار نیا اخبار کو بھی بحال کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے سٹاف کو بھی واپس ڈیوٹی پر بلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کے دور میں میڈیا آرگنائزیشن اور یونین قائدین کا رابط اور مذاکرات کی روایت خوش آئند ہے۔ملاقات میں پی یو جے کے وفد اور ایڈیٹر خبریں امتنان شاہد نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ حکومت فوری طور پر وفاقی وزارات اطلاعات،اے پی این ایس اور پاکستان فیڈرل یوین آف جرنلسٹس کے مابین طے ہونے والے معاہدے کی پاسداری کرئے اور میڈیا انڈسٹری کو اشتہارات کے بقایاجات ادا کرئے تاکہ میڈیا ورکرز کو تمام تنخواہیں اور بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔
خبریں کے خلاف پی یوجے کا آج کا احتجاج منسوخ۔۔
Facebook Comments
