khabaryaar ke mazeed do ahem log out

خبریار کے مزید دو اہم لوگ آوٹ۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نیونیوزپر چلنے والا پروگرام خبریار کے مزید دو اہم لوگ پروگرام چھوڑ گئے ہیں۔۔ پپو کے مطابق آفتاب اقبال کے ریسرچر عبدالرحمن اور مزاحیہ فنکار ایوب اختر نے خبریار کو خیرباد کہہ دیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ریسرچر نے آفتاب اقبال سے اپنی سیلری بڑھانے کی بات کی تھی جس پر اسے فارغ کردیاگیا ۔۔ جب کہ ایوب اختر جو کہ علالت کا شکار تھا اور کئی روز لاہور کے جناح اسپتال میں زیرعلاج رہا، جس کا وہاں آپریشن بھی ہوا، قریبی احباب سے کہتا ہے کہ بیماری کے دنوں میں ان کی ٹیم کے کسی رکن نے اسپتال میں ان کی عیادت کی نہ ان کی کسی قسم کی مدد کی گئی۔۔ پپو کے مطابق ایوب اختر اب ہنی البیلا اور آغا ماجد کے یوٹیوب چینل کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں ۔۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں