کراچی پریس کلب سے تنخواہوں میں تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔۔ 10

کراچی پریس کلب سے تنخواہوں میں تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔۔

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (پی ایس ڈبلیو ایف) اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) نے میڈیا ہاؤسز کی جانب سے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو دو سے چار ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس نے اپنے مشترکہ علامیہ میں کراچی پریس کلب سے اپیل کی ہے کہ اس حوالے سے کہ ایک مشترکہ لائحہ عمل بنائے، ماضی میں کراچی پریس کلب کی قیادت میں کی جانے والی جدو جہد کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، میڈیا ہاؤسز کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے وعدہ کرنے کے باوجود صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہیں ادا نہ کرنا صحافتی بددیانتی کے مترادف ہے، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ایک نیوز، بول نیوز، نیوز ون، 365 نیوز، نیو ٹی وی، آج نیوز، ایشیا ون، این ٹی این، میٹرو ون نیوز، چینل فائیو، پبلک نیوز، کیپٹل نیوز، سنو نیوز سمیت دیگر میڈیا ہاؤسز کے صحافی اور میڈیا ورکرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، اطلاعات کے مطابق کرائے کے مکان میں رہائش پزیر صحافیوں کو مالک مکان کی جانب سے گھر خالی کرنے جبکہ اسکول کی فیس بروقت ادا نہ کرنے پر بچوں کو اسکول سے فارغ کرنے کے نوٹسز مل چکے ہیں، کراچی پریس کلب تمام صحافی تنظیموں کے ساتھ مل کر مشترکہ اور ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دے، پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس جہدوجہد کی کامیابی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں