akhbar par muqadma azadi rae par hamla hai

کراچی پریس کلب میں نامکمل ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا افتتاح۔۔؟؟

کراچی پریس کلب میں برسر اقتدار ڈیموکریٹس نے نامکمل ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا افتتاح کرادیا تاکہ آئندہ ماہ ہونے والے کلب الیکشن میں اسے کیش کرسکیں۔کراچی پریس کلب کے غیر سیاسی غیر جماعتی صرف صحافتی جرنلسٹ پینل کے ہم خیالوں نے اسکی مذمت کی ہے اور  الیکشن سے تقریباً 40 روز قبل نا مکمل ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا افتتاح سیاسی ایجنڈا اور ہتھکنڈا قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق  گزشتہ دنوں کراچی پریس کلب میں ہونے والے ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے افتتاح کے بعد ماہرین نے انکشاف کیاہے کہ یہ نامکمل اسٹوڈیو ہے کیونکہ وائس اوور کے لئیے بنائے گئے روم میں ریکارڈنگ مشین نہیں ہے اور نہ ہی آڈیو مکسر موجود ہے جبکہ میک مشین بھی اسٹوڈیو میں رکھی نہیں گئی۔ پریس کلب کی باڈی کو اتنا بھی اندازہ نہیں ہوسکا کہ ریکارڈنگ روم میں کیمرہ تک نہیں۔ کہاجارہاہے کہ جسے ریکارڈنگ کرنی ہے وہ اپنا کیمرہ خود لائے، جب کہ دوسری طرف یہ دعوی کیا جارہاہے کہ یہ اسٹوڈیو بیروزگار صحافیوں کیلئے بنایا گیاہے۔ بیروزگار صحافی اپنا کیمرہ کہاں سے لائیں گے؟ٹیکنیکل ماہرین کا کہنا ہے کہ کیمرے کے بغیر ریکارڈنگ روم کی اہمیت زیرو ہوجاتی ہے۔کراچی پریس کلب کے یو ٹیوبرز ممبرز کا کہنا ہے کہ کے پی سی کی ڈیموکریٹس باڈی نے ڈیجیٹل اسٹوڈیو میں این ایل ای اور اسکی ضرورت کے انسٹرومنٹ بھی مہیا نہیں کئے ہیں۔ این ایل ای اور انسٹرومنٹس کے بغیر کوئی معیاری پروگرام تیار کرنا نا ممکن ہے یو ٹیوبرز کا کہنا ہے کہ اگر سب کچھ ہمیں اپنے موبائل سے ہی کرنا ہے تو اس ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا کیا فائدہ؟؟کے پی سی کے نامکمل ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے افتتاح کے موقع پر موجود کلب ممبرز کا کہنا ہے کہ یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ اسٹوڈیو میں لگایا گیا پینا فلیکس جگہ جگہ سے اکھڑا ہوا تھا. ڈیجیٹل اسٹوڈیو کے لئے کوئی ایس اوپیز بھی جاری نہیں کئے گئے۔ کیا یہ تمام صحافیوں کیلئے دستیاب ہوگا یا صرف کلب اراکین ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اگر ایک دن میں دس لوگوں کو ریکارڈنگ کرنی ہوگی تو اس کا طریقہ کار کیاہوگا؟اطلاعات کے مطابق اسٹوڈیو کی تعمیر کی مد میں وفاق سے دس لاکھ روپے لئے جاچکے ہیں جب کہ پانچ لاکھ روپے ابھی مزید ملیں گے۔جب کہ اسٹوڈیو میں نظر آنے والے کام کا تخمینہ ماہرین پانچ سے چھ لاکھ روپے بتارہے ہیں۔ہم خیال جرنلٹس پینل نے نامکمل ڈیجیٹل اسٹوڈیو کو گناہ بے لذت قرار دیتے ہوئے کراچی پریس کلب کی موجودہ باڈی سے مطالبہ کیاہے کہ اسٹوڈیو میں رہ جانے والی کمی اور خامیوں کو فوری دور کیاجائے تاکہ بے روزگار صحافیوں کو فائدہ پہنچے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں