karachi press club ka aezaz pehle women complex ka iftetah

کراچی پریس کلب کا اعزاز، پہلے وومن کمپلیکس کا افتتاح۔۔

خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ میڈیا خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکرے کیونکہ میڈیا کی آواز اثر رکھتی ہے، خواتین کو آگے بڑھتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے،امید ہے کراچی پریس کلب خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پروفیسر شاہدہ قاضی وومن کمپلیکس کراچی پریس کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔قبل ازیں انہوں نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اورکمپلیکس کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد،صدر سعید سربازی اور کلب کے دیگر عہدیداران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے کہا کہ تاحیات ممبر شپ دینے پر کراچی پریس کلب کا شکریہ ادا کرتی ہوں، خواتین کے لئےکمپلیکس کا قیام اچھا اقدام ہے، مجھے پسند آیا۔انہوں نے کہا کہ کمپلیکس خواتین کی پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں معاون ثابت ہوگا۔خاتون اول نے کہا کہ خواتین کو پڑھ لکھنے کے بعد عملی میدان میں بھی آنا چاہیئے، خواتین ذمہ داری کے ساتھ کام کرتی ہے۔کمپلیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں خواتین کو مزید سہولیات ملے گی اور ان اقدامات سے خواتین کی شعبہ صحافت میں شمولیت بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو آگے بڑھتے دیکھ کرخوشی ہوتی ہے، خواتین صحافی پروفیسر شاہدہ قاضی کو اپنی مثال بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ ہراسگی سے فری ماحول خواتین کے لئےۓ ضروری ہے جہاں خواتین آزادی کے ساتھ کام کرسکیں، اپنی بیٹیوں کو کہا ہے کہ پیشہ ورانہ زندگی نہیں چھوڑیں اورساتھ میں گھر کو بھی وقت دیں،ہمیں اپنے ملک کو اوپر لے کرجانا ہے۔بیگم ثمینہ علوی نے مزید کہا کہ انہوں نے چھاتی کے سرطان،خصوصی افراد اور ذہنی صحت کے لئے کام کیاہے اور انہوں نے تقریب کے شرکاء سے کہاکہ وہ بھی اس حوالے سے ان کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے آگاہی کی ضرورت ہے اور ان موضوعات پر کھل گفتگو ہونی چاہیئے ۔ اس حوالے سے میڈیا کابہت تعاون رہا ہے جس پر ان کی شکرگزار ہوں۔اس موقع پر کے پی سی کے صدر سعید سربازی نے شرکاء اور کمپلیکس تعمیر کرنے میں تعاون کرنے پر مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہ کہ بطور صدر پہلا وومن کمپلکس کا قیام عمل میں آنا میرے  لئے اعزاز کی بات ہے۔۔ڈی جی پی آر ارم تنویر نے کہاکہ خواتین کے لئے عملی اقدامات اٹھائے بغیر ان کو ورک فورس کا حصہ بنانا آسان نہ ہوگا۔ سینئرصحافی شمیم اخترنے کہاکہ کمپلیکس کی خواتین صحافیوں کو بہت ضرورت تھی جس پر کراچی پریس کلب کا شکر گزار ہوں۔سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ افتتاح کےلئے آمد پر خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کا شکریہ اداکرتاہوں۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب نے بیگم ثمینہ علوی کو تاحیات ممبر شپ دی اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کیا۔کمپلیکس کی تعمیر میں تعاون کرنے والے مخیر حضرات کوبھی یادگاری شیلڈز پیش کی گئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں