karachi press club election independent group ka elan

کراچی پریس کلب الیکشن ، انڈیپنڈنٹ گروپ کا اعلان

کراچی پریس کلب کے الیکشن برائے 2022 کے سلسلے میں انڈیپنڈنٹ گروپ کا اجلاس کراچی پریس کلب کے نجیب احمد ٹیرس میں منعقد کیا گیا ۔۔ اجلاس میں انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ گروپ کو مستقل بنیادوں پر چلانے کیلئے جدوجہد کی جا سکے ۔اجلاس میں شریک ہونے والے پینل کے اراکین سے مشاورت لی گئی جس میں تمام ممبران نے   متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ کسی بھی گروپ سے الحاق کی صورت میں کور کمیٹی تمام ممبران سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی ۔بصورت دیگر 21 دسمبر کی رات انڈیپنڈنٹ گروپ کے حتمی امیدواروں کا اعلان کر دیا جائے گا ۔اس کور کمیٹی میں مشاورت سے جاوید چوہدری ‛ نعمان رفیق اور عارف ہاشمی کو شامل کیا گیا ۔جاوید چوہدری کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں قاسم خان ‛ ارباب چانڈیو ‛ قاضی حسن تاج ‛ مبشر فاروق ‛ اختر شیخ ‛ عابد حسین لودھی ‛ عطاء اللہ ابڑو ‛ ارشد یوسفزئی ‛ نعمان رفیق ‛ عمیر علی انجم ‛ منیر شاہ ‛ عظمت خان سمیت دیگر شریک ہوئے ۔

koi insan nahi | Javed Chaudhary
koi insan nahi | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں