کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری اسلم خان اور مجلسِ عاملہ نے کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر محمد علی حفیظ کو غیرملکی نمبرز سے موصول ہونے والی مبینہ دھمکی آمیز کالز اور پیغامات، جن میں قتل کی دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کی گئی ہے، پر شدید تشویش اور سخت مذمت کا اظہار کیا ہے۔کراچی پریس کلب سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو خوف و ہراس کا شکار کرنا، دھمکیاں دینا اور آزادی اظہارِ رائے پر دباؤ ڈالنا ناقابلِ قبول عمل ہے۔ ایسے ہتھکنڈے نہ صرف صحافتی آزادی بلکہ جمہوری اقدار کے بھی منافی ہیں۔کراچی پریس کلب نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے کا فوری نوٹس لیں، دھمکی آمیز کالز اور پیغامات کی مکمل تحقیقات کریں، ذمہ دار عناصر کا سراغ لگا کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں اور محمد علی حفیظ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے واضح کیا کہ کراچی پریس کلب اپنے سینئر ممبر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور صحافی برادری کو ہراساں کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
181
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل