کراچی پولیس اور عام صحافی۔۔۔ 11

کراچی پولیس اور عام صحافی۔۔۔

تحریر: ملک آفتاب حسین عام صحافی۔۔۔
زندگی میں کچھ مواقع ایسے آتے ہیں جب احساس ہوتا ہے کہ انسان کے تعلقات ہی اس کا اصل سرمایہ ہیں۔ آج ایک معاملے میں کراچی پریس کلب کے احباب نے جس محبت، خلوص اور بروقت تعاون کا مظاہرہ کیا، وہ میرے لیے ناقابلِ فراموش ہے۔
صدر کراچی پریس کلب استادِ محترم فاضل جمیلی صاحب کے بروقت رابطے، استادِ محترم حافظ طارق محمود صاحب کی کال، کراچی پریس کلب لائژن کمیٹی کے انچارج اور ہمارے کنٹرولر نیوز عارف محمود صاحب کی افسران سے فوری رابطہ کاری، فعال کرائم رپورٹر فیاض یونس بھائی کے سیف سٹی پولیس سے رابطے، استادِ کرائم رپورٹنگ راؤ عمران بھائی کی ایس ایچ او کو فوری معاملہ حل کرنے کی ہدایت، صدر سی آر اے ندیم احمد بھائی کلب کے ہردلعزیز رکن اور لائژن کمیٹی کے عامر خان، محترم رضوان بھٹی صاحب کی مسلسل کالز، کرائم رپورٹر جنگ مطلوب بھائی اور کلب کی رونق ذوالفقار ببر سمیت تمام احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
خصوصاً عزیزم بھتیجے شعیب مختار، برادر اطہر حسین، برادر زبیر، خالد فرشوری، اختر شاہین رند، وسیع قریشی، عبدالرحمن، شکیل نقوی، طلحہ مخدوم اور ان تمام دوستوں کا بھی شکریہ جو معاملے کے حل کے لیے تھانے پہنچے اور اپنی محبت کا عملی ثبوت دیا۔ اگر کسی دوست کا نام رہ گیا ہو تو اسے میری کوتاہی سمجھ کر معاف فرمائیے گا، میری شکرگزاری سب کے لیے یکساں ہے۔
معاملہ دراصل سیف سٹی کیمروں سے متعلق تھا۔ تقریباً سات سال قبل جب میں نے گاڑی خریدی تو معلوم ہوا کہ وہ پہلے چوری ہونے کے بعد برآمد ہوئی تھی، تاہم سابق مالک نے اس کی برآمدگی کا اندراج اے سی ایل سی میں نہیں کروایا تھا۔ بہرحال، معاملہ سامنے آنے پر میرے دوستوں نے جس تندہی سے ساتھ دیا، وہ میرے لیے باعثِ تشکر ہے۔
آج دل سے اعتراف کرتا ہوں کہ کراچی پریس کلب کی باڈی اور اپنے ساتھیوں کی محبتوں کا مجھ پر بہت قرض ہے۔ میری بیماری ہو، قانونی نوٹس کا معاملہ ہو یا زندگی کا کوئی اور مشکل مرحلہ، کلب کے احباب ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے نظر آئے ہیں۔
روزمرہ کی نوک جھونک اور اختلافات اپنی جگہ، لیکن یہ حقیقت اپنی جگہ اٹل ہے کہ کراچی پریس کلب کے ممبران ایک خاندان کی طرح ہیں۔ انتخابات کے دوران اختلافات ہو سکتے ہیں، مگر انتخابات کے بعد سب کا ایک دوسرے کے لیے کھڑا ہونا ہی ہماری اصل طاقت اور صحافتی برادری کی خوبصورتی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے درمیان محبت، اخوت اور خلوص کے ان رشتوں کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ آمین۔
ان شاء اللہ، عام صحافی ان محبتوں اور احسانات کا قرض وفا، خلوص اور عملی کردار سے ادا کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔تمام اساتذہ، بزرگوں، بھائیوں اور دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔آپ سب کی محبتوں کا مقروض۔۔۔(ملک آفتاب حسین عام صحافی)۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں