karachi ke crime reporters ka anookha kaam

کراچی کے کرائم رپورٹر کا انوکھا کام، سب کو حیران کرڈالا۔۔

کراچی کے سینئر کرائم رپورٹر اور کرائم رپورٹرز کی تنظیم کے عہدیدار نے ایسا انوکھا کام کرڈالا کہ یوٹیوب پر روایتی کام کرنے والوں کو حیران کرڈالا۔۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے کرائم رپورٹر طٰہ عبیدی نے ویب چینل شروع کیا ہے جس میں شہر کراچی کے جرائم کی کہانیاں فلمی اسٹائل میں دکھائی جائیں گی ۔ اس چینل میں سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز ، گینگ وار ، سیاست دانوں کا کردار ، کراچی میں ہائی پروفائل قتل  سمیت دیگر حقائق بیان کیے جائیں گے ۔ طٰہ عبیدی اور ان کی ٹیم نے social Jockey کے نام سے ویب چینل بنایا ہے ۔ جس میں امجد صابری کے قتل کے حوالے سے حقائق پر مبنی ایک شارٹ فلم تیار کی ہے۔ امجد صابری کو چار سال قبل کراچی کے علاقے غریب آباد میں رمضان کے مہینے میں قتل کیا گیا تھا ، اس قتل کی منصوبہ ساز کون تھے اور ان کی گرفتاری کیسے عمل میں آئی یہ حقائق جاننے لائق ہیں ۔ یوٹیوب پر یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔اس ٹیم میں کراچی کے دیگر رپورٹرز محمد سلمان ، عبداللہ جمال بھی شامل ہیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں