کراچی کے دو صحافی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہوگئے۔۔ تفصیلات کے مطابق کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری طٰحہ عبیدی اور دنیا نیوز کے صحافی نوید کمال سائبر کرائم ونگ میں پیش ہوگئے ، ان دونوں صحافیوں کے خلاف ایس ایس پی بشیر بروہی نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی ہے۔۔ دونوں صحافیوں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف سائبر کرائم میں لگائی جانے والی شکایت بے بنیاد ہے ، ان الزامات کا تمام ثبوتوں کے ساتھ جلد جواب جمع کرایا جائے گا ۔ سی آر اے پاکستان نہ صرف ایف آئی اے بلکہ تمام دیگر اداروں میں اپنی درخواست بمعہ ثبوت جمع کرائے گی ۔دونوں صحافیو کے مطابق صحافی نوٹس کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتا ہے ۔ محکمہ پولیس سمیت دیگر اداروں کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ،کرائم رپورٹرز کی تنظیم سی آر اے پاکستان کے ترجمان سہیل شبیر نے وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ ، آئی جی پی سندھ پولیس مشتاق مہر صاحب سے اپیل کی ہے کہ ایس ایس پی بشیر بروہی کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے ،ایس ایس پی بشیر بروہی کے خلاف تمام شواہد صحافیوں کے علاوہ سینٹرل پولیس آفس میں بھی موجود ہیں ۔

