Kapil Sharma could not get Pakistan visa

کپل شرما کو پاکستان کا ویزا نہ مل سکا۔۔

بھارت کے مقبول مزاحیہ ٹی وی پروگرام دی کپل شرما شو کے سکرپٹ رائٹر خالد اعظمی نے دعویٰ کیا ہے کہ کپل شرما نے پاکستان آنے کے لئے تین مرتبہ کوشش کی تاہم ویزا پالیسی میں پیچیدگیوں کے باعث وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزاح میں ہم پاکستان سے بہت پیچھے ہیں، میں اس بات کو دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ ہمارے ہاں عمر شریف کی کامیڈی کی نقل کر کے پورے پورے شوز ترتیب دئیے جاتے ہیں۔خالد اعظمی نے مزید کہا کہ عوامی سطح پر دونوں ملکوں کے مابین کوئی فاصلے نہیں ہیں کلچر اور آرٹ ہی واحد ذریعہ ہے جو دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بنا سکتا ہے۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں