kamran khan ne express join karlia

کامران خان نے ایکسپریس جوائن کرلیا۔۔

پپو نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا نیوزگروپ کےصدر اور معروف اینکرپرسن کامران خان نے سات سال کی رفاقت ختم کرتے ہوئے آخرکار کوچ کرنےکا ارادہ کرلیا اور ایکسپریس گروپ جوائن کرلیا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ کامران خان نے جمعرات کی شب معاملات ڈن کئے ہیں جب کہ اس سے ایک یا دو روز قبل اپنی ٹیم کو واضح کیا تھا کہ وہ کہیں نہیں جارہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ کامران خان کی ٹیم اب تک لاعلم ہے کہ وہ دنیا نیوز چھوڑ کر ایکسپریس گروپ جوائن کرنے والے ہیں۔۔ کامران خان کےحوالےسے ایکسپریس کےذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایکسپریس جوائن کرچکے ہیں اور جلد ہی ایکسپریس گروپ میں شمولیت کا آفیشل اعلان بھی ہوجائے گا۔۔ پپو کے مطابق کامران خان اور ایکسپریس گروپ کے سلطان لاکھانی کے درمیان بنتی نہیں ہے جس کی وجہ سے پہلے تو یہ خبر افواہ سمجھے لیکن جب اس معاملے کی تحقیقات کی تو یہ بھی علم میں آیا کہ ایکسپریس کا معاملات اب ایک رئیل اسٹیٹ ٹائیکون دیکھ رہے ہیں جن کے مراسم کامران خان سے کافی اچھے ہیں۔۔ پپو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ جلد ہی رئیل اسٹیٹ ٹائیکون بھی ایکسپریس چینل ٹیک اوور کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں