chairman pemra ko bayan halfi jama karane ka hukum

کالعدم تنظیم کی میڈیا کوریج پر پابندی۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے کالعدم تنظیم کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی۔پیمرا اعلامیے کے مطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو کالعدم تنظیم کی کوریج سے روک دیا ہے جبکہ ایف ایم ریڈیو، کیبل آپریٹرز اور آئی پی ٹی وی کو بھی کوریج روکنے کی ہدایت کی ہے۔اعلامیے کے مطابق کالعدم تنظیم کی میڈیا کوریج پر پابندی میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت لگائی اور میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج ممنوع ہے۔پیمرا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے مذکورہ تنظیم کو 15 اپریل 2021ء کو کالعدم قراردیا ہے، وزارت داخلہ نے دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث ہونے پر کالعدم قرار دیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں