bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

جون کی تنخواہ کب ملے گی؟ بول ورکرز کا سوال۔۔

بول ہیڈآفس سمیت ملک بھر میں بول ملازمین کومئی کی تنخواہ کی ادائیگی پچیس جون سے شروع کردی گئی جس کے بعد اب ملازمین میں چہ مگوئیاں پھیل رہی ہیں کہ جون کی تنخواہ کب ملے گی؟؟؟ پپو نے بتایا ہے کہ مہنگائی الاؤنس کے اعلان کے باوجود بول ورکرز میں وہ خوشی اور ولولہ نہیں پایا جاتا جو تنخواہ بڑھنے پر ہر ورکر میں ہوتا ہے۔۔ پپو کےمطابق بے حسی اور اعلیٰ قیادت کے اعلیٰ دماغ نے جن کی تنخواہیں کم ہیں ان کی تنخواہوں میں کم اور جن کی کی تنخواہیں زیادہ ہیں ان کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کر کے ایک بار پھر بول نیوز کے صحافیوں کو مایوس کر دیا ۔۔پپو کا کہنا ہے کہ مئی کی تنخواہیں بھی 25 جون سے آنا شروع ہوئی ہیں صحافی  اور ورکرزپریشان ہیں کہ اس سے سنت ابراہیمی قربانی ادا کریں یا گھر چلائیں کیونکہ زیادہ تر بول سے وابستہ افراد کے مطابق اب جون کی تنخواہیں بھی جولائی کی آخری تاریخوں سے پہلے ملنے کے کافی کم امکانات ہیں جبکہ عید 10 جولائی کو ممکنہ طور پر ہوسکتی ہے،،خیال رہے بول نیوز نے عیدالفطر پر بھی ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ادا نہیں  کی تھی مگر اینکرز کو جن کی لاکھوں میں تنخواہیں ہیں ان کو عید سے قبل آدھی تنخواہ دی گئی تھی۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں