junaid jamshed ki teesri ahlia jaedaad ke hisse ki dawedaar

جنیدجمشید کی تیسری اہلیہ جائیداد میں حصے کی دعویدار۔۔

سندھ ہائی کورٹ میں جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ نے جائیداد میں حصے کے لیے دعویٰ دائر کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے جنید جمشید مرحوم کی تیسری اہلیہ کی درخواست پر 2 ستمبر کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔عدالت عالیہ کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ درخواست کے فیصلہ تک جائیداد فروخت یا منتقلی نہیں ہو سکے گی۔واضح رہے کہ دعویٰ اسلام آباد کی رہائشی رضیہ مظفر کی جانب سے دائر کیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی جنید جمشید سے 20 اکتوبر 2009ء کو شادی ہوئی تھی۔ درخواست گزار رضیہ مظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید جمشید کی پہلی بیوی کے بچے جائیداد میں سے حصہ نہیں دے رہے ہیں ۔

geo news 18 saal ka hogya
geo news 18 saal ka hogya
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں