journalists training institute to be unsealed

صحافیوں کا تربیتی ادارہ ان سیل کرنے کا حکم۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے صحافیوں کے تربیتی ادارے فری میڈیا فاؤنڈیشن کو فوری طور پر ان سیل کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کوتیرہ ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےکیس کی سماعت کی۔ ایل ڈی اے کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ فری میڈیا فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امتیاز عالم کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا کہ ایل ڈی اے قوانین کے تحت رہائشی علاقوں میں قائم تربیتی اداروں اور لائبریریوں کوسیل نہیں کیا جاسکتا، لیکن ایل ڈی اے نے فری میڈیا فاؤنڈیشن کے دفتر کو کسی قانونی جواز کے بغیر سیل کر دیا۔ صحافیوں کے تربیتی سینٹر کو بند کرنا آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے۔ فیصلے کے بعد امتیاز عالم نے کہا کہ  عدلیہ کے شکر گزار ہیں ۔ایل ڈی اے بھتہ خور ادارہ بن چکا ہے، اس نے قبضہ مافیا کوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں