کفایت شعاری پروگرام ختم ہوا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہونا شروع ہوگئیں لیکن صحافیوں کے ریلوے سفر میں کٹوتی تاحال بحال نہ ہوسکی۔ وزیرریلوے حنیف عباسی نے صحافیوں اور صحافتی تنظیموں سے وعدہ کیا تھا کہ حالات معمول پر آتے ہی ریلوے میں صحافیوں کی اسی فیصد کٹوتی کو فوری بحال کردیا جائے لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے، حکومتی وزرا جب حکومت میں ہوتے ہیں تو اپنے وعدے بھول جاتے ہیں اور اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو بلند بانگ دعوے کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ریلوے انتظامیہ بری تیزی سے اپنی ٹرینیں آؤٹ سورس کرتی جارہی ہیں، حالیہ دنوں میں مزید پانچ ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کردیاگیا ہے۔ نجی شعبے کے تحت چلنے والی ٹرینوں میں ویسے ہی صحافیوں کو کوئی رعایت نہیں ملتی۔۔ صحافتی تنظیموں کو ملک بھر کے صحافیوں کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر وزیرریلوے حنیف عباسی کو اپنا وعدہ یاد دلانا چاہیئے اور صحافیوں کی ریلوے سفر میں رعایت کو فوری بحال کرانا چاہیئے ساتھ ہی وزیرریلوے سے یہ مطالبہ بھی کرنا چاہیئے کہ نجی شعبے کے حوالے کی جانے والی ٹرینوں میں بھی صحافیوں کو سفری رعایت دی جائے۔۔
260
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل