journalists protest in quetta

کوئٹہ میں صحافیوں کا احتجاج۔۔۔

ہری پور میں گزشتہ دنوں صحافی شہید سہیل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرے میں الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر سہیل خان کے قاتلوں کی گرفتاری سے متعلق نعرے درج تھے ،اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے مرکزی سینئر نائب صدر سلیم شاہد نے کہاکہ ہری پورمیں شہید کئے جانیوالے صحافی سہیل خان کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ،ا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدرخلیل احمد کاکہناتھا کہ ہر ی پور میں قبضہ مافیا کیخلاف سچ لکھنے والے صحافی کی شہادت خیبر پختونخوا حکومت کی نااہلی اور کمزوری کا ثبوت ہے ، کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاء الرحمان نے کہاکہ جانی ہو یا معاشی قتل ایسے ہتھکنڈوں سے صحافت کا گلہ گھونٹنے کی کوششیں قابل مذمت ہیں ،اس موقع ایچ آر سی پی بلوچستان کے رہنماء ،وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور انجمن تاجران کے رہنماؤں نے مظاہرے میں شرکت کرکے صحافیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں