journalist went missing in Islamabad case filed

اسلام آباد سے صحافی لاپتہ، مقدمہ درج۔۔

اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں سندھی روزنامہ کے رپورٹر پراسرار طور پر گم، صحافی کی کار لاوارث حالت میں پولی کلینک کے باہر سے مل گئی ہے گمشدگی کی رپورٹ سندھی روزنامہ سندھ مہران کے رپورٹر محمد نواز وسطڑو اتوار کے روز دو بجے گھر سے نکلے جس کے بعد ان کا کوئی اتا پتا نہیں ان کے فون نمبرز بھی مسلسل بند مل رہے ہیں صحافی کے بھائی عجب گل وسطڑو نے آبپارہ تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔صحافی کے بھائی عجب گل کے مطابق ان کا بھائی سے کل شام پانج بجے فون پر رابطہ ہوا تھا۔ پولیس نے گم شدہ صحافی کی کار پولی کلینک سے تھانے منتقل کر دی ہے ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں