268

سچ کو سچ لکھنا صحافی کا جرم بن گیا۔۔

سچ کو سچ لکھنا صحافی کا جرم بن گیا ،لاہور کے صحافی رضوان اسلم گو ندل نے چند روز قبل شیخوپورہ کے محکمہ ہیلتھ انجینرنگ کے اہلکار ۔ کی کرپشن کی خبر شائع کی تھی خبر شائع ہونے کے بعد مذکورہ اہلکار نے پہلے تو خود صحافی رضوان گوندل کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اس کے بعد اسی اہلکار کی ایما پر دبئی سے شوٹرز اور غنڈوں کے ذریعے رضوان اسلم گوندل کو فون کال کے ذریعے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے اس واقعہ کے بعد پاکستان بھر کی سیاسی و سماجی اور صحافتی تنظیموں نے رضوان اسلم کو دھمکیاں دینے کی شدید مزمت کی ہے صحافی رہنماؤں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اہلکار اور اس کے دیگر غنڈہ عناصر کے خلاف کے خلاف مقدمہ درج کرکے نشان عبرت بنایا جائے، صحافی رضوان اسلم گوندل نے اندراج مقدمہ کے لیے سی سی ڈی لاہورمیں درخواست دائر کردی ہے مگر ابھی تک مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں