بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق ہوگیا۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے مین چوک پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں صحبت پور سے تعلق رکھنے والے صحافی نذر علی کندرانی جاں بحق ہوگئے، جبکہ پرویز احمد کنذرانی شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کےمطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ فائرنگ کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
355
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل