95

جرنلسٹ فا ئونڈیشن کی نومنتخب باڈی کا اجلاس ، تنظیمی سرگرمیاں فعال کرنے کا فیصلہ۔۔۔

جرنلسٹ فا ئونڈیشن پاکستان کی نومنتخب باڈی کا پہلااجلاس زیر صدارت مر کزی صدر زیڈ اے ملک ہوا، اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری رفاقت حسین ،سینئر نائب صدر ریاض خان،نائب صدر سیف اللہ انجم ، سیکرٹری اطلاعات عامر محبوب ، سینئرجوائنٹ سیکرٹر ی محمد ضمیر ، جوائنٹ سیکرٹریزحلیمہ گیلانی ، قمر رشید،ممبران گورننگ باڈی خالد جمیل ہاشمی ، کوثر قریشی، فائزہ شاہ کاظمی،آوش اعوان، رضوان ملک، صلاح الدین خان،عمر فاروق کھوکھر،مصطفی ہاشمی،نثار صائم،وقاص خالق، محمد طفیل فانی،طاہر اقبال، یاسر حسین،شہزاد امتیاز نے شرکت کی،اجلاس میں تنظیمی سر گرمیوں کو مزید فعال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،کابینہ نے ممبرگورننگ باڈی کوثر قریشی کو چیف کوآرڈینیٹرز مقرر کرنےکی منظوری دی ،اجلاس میں ضلعی باڈیز کو مزید فعال کرنے کے لئے کو آرڈینیٹرز سے رابطے تیز اور صحافیوں کی فلاح بہبود کےلئے مزید منصوبوں کوشروع کرنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں مرکزی عہدیدارن اور ممبران گورننگ باڈیز نےآئندہ کے پر اجیکٹس کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں