99

صحافت سیاست میں شارٹ کٹ کی سیڑھی بن گئی، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے پاکستان میں صحافت سیاست میں شارٹ کٹ کی سیڑھی بن گئی ہے ، یہاں سے ذاتی تعلق بنا کر سینیٹر اور وزیر بننا ایک روٹین ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا بہت سارے صحافی حکومت میں آتے ہیں پھر دوبارہ صحافی بن جاتے ہیں۔۔ اور سیاستدان مسلسل صحافتی بلیک میلنگ کا شکار رہتے ہیں، صحافتی تنظیموں کو اپنا کوئی ضابطہ اخلاق بنانا ہو گا تا کہ صحافت کا کچھ بھرم رہ جائے۔ مظہر عباس ، کاشف عباسی ، سہیل وڑائچ ، فاضل جمیلی اور حامد میر جیسے پروفیشنل صحافی جن کا اپنا سیاسی ایجنڈا نہیں وہ مسلسل اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہیں لیکن اپنی صفوں میں چھپے بلیک میلرز پر کبھی بات نہیں کرتے ، یہ بھی ایک المیہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں