gnn karachi bureau eid bada baray faaislay ka imkan

جوک در جوک کی ٹیم کے ساتھ بھیانک مذاق۔۔

جی این این کے مزاحیہ شو جوک درجوک کی ٹیم کے ساتھ چینل انتظامیہ نے بھیانک مذاق کرڈالا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ یہ شو جو اپنے منفرد سیٹ، بہترین کانٹینٹ اورصاف ستھرے مزاح کی وجہ سے آہستہ آہستہ شہرت کی منازل طے کررہا تھا ، اس شو کو بیک جنبش قلم فروری میں اچانک بند کردیاگیا، پپو کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت شو کی پروڈکشن ٹیم سے وعدہ کیاگیا تھا کہ انہیں ایک ماہ کی سیلری دی جائے گی۔۔لیکن چار ماہ گزر چکے وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوجائے، چینل انتظامیہ نے پروڈکشن ٹیم کو اب صاف انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ پیسے نہیں۔۔ پپو نے پروڈکشن ٹیم کی پوری سیلری کا جو حساب لگایا ہے وہ رقم صرف تین لاکھ چھیاسی ہزار روپے بنتی ہے۔۔ حیرت انگیز طور پر عید سرپرہے اور چینل کے پاس اتنی سی رقم بیروزگار ورکرز کو دینے کے لئے نہیں ، جب کہ وہ یہ رقم خیرات ، صدقہ یا فطرے کے طور پر نہیں مانگ رہے، معاہدے کے تحت اپنا حق مانگ رہے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر ہیڈ نے ان بے روزگار ورکرز سے کہا ہے کہ اوپر سے آرڈر آیا ہے کہ آپ لوگوں کو کچھ نہیں ملے گا۔۔ اب یہ اوپر کون ہے جس نے یہ حکم دیا۔۔ چینل کے مالک تو انتہائی شریف النفس انسان ہیں اور کسی کا ایک پیسہ بھی اپنے پاس رکھنے بہت براسمجھتے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل کے مالک کو حقائق سے بے خبر رکھا جارہا ہے اور ایسے کام کئے جارہے ہیں جس سے چینل کے ساتھ ساتھ چینل مالک کی بھی مارکیٹ میں بدنامی ہورہی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں