gnn karachi bureau eid bada baray faaislay ka imkan

جی این این میں ” گھوسٹ” کیمرہ مین کا انکشاف۔۔

گزشتہ روز پپو نے جی این این کی خستہ حالی سے متعلق چند موٹی موٹی چیزوں کے بارے میں بتایا تھا۔۔ عمران جونیئر ڈاٹ کام پر یہ خبر ، جی این این خستہ حالی کا شکار ہونے لگا۔۔ کے عنوان سے موجود ہے۔۔ پپو نے بتایا تھا کہ ورکرز کوکھانے میں صرف آلو اور دال دی جارہی ہے، ائرکنڈیشنڈ بند کردیئے گئے ہیں۔۔لیڈیز واش روم کا کئی ماہ سے فیوز بلب تبدیل نہیں ہوسکا۔۔چائے بندکردی گئی۔۔ سیلری میں کٹ دس ہزار والوں کو بھی لگایا جارہا ہے۔۔ اب پپو نے مزید فالو اپ دیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ گورمے گروپ کا چینل یا تو شدید مالی خسارے کا شکار ہے یا پھر اپنی بہت بڑی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔۔ گورمے گروپ نے سکھر اور حیدرآباد سے اپنے بیورودفاتر ختم کرتے ہوئے تمام اسٹاف کو فارغ کردیا صرف بیوروچیف اور ایک ایک کیمرہ مین کو رکھا ہے، جب کہ لائیو سورس کے لئے ای بانڈ فراہم کیاگیا ہے۔۔ پپو نے یہ بھی انکشاف کیا ہے حیدرآباد میں بیورو چیف نے ایک کیمرہ مین کو ان آفیشلی رکھا ہے جو بطور جی این این کے کیمرہ مین  کام کریگا اور ٹی وی پر اسکا نام آن ایئر نہیں ہوگا۔۔نہ ہی  ادارے کا کارڈ یا ہیلتھ انشورنش  ملے گی۔۔پپو کےمطابق اس “گھوسٹ” کیمرہ کو اٹھارہ ہزار روپے ماہانہ سیلری پر رکھاگیا ہے جو کہ آفیشل کیمرہ مین اپنی تنخواہ سے دے گا۔۔ پپو کے مطابق بیورو چیف کے اس غیرپیشہ وارانہ  رویے پر سب حیران ہیں کہ اپنی سترہزار کے قریب سیلری ہونے کے باوجود گھوسٹ کیمرہ مین کی سیلری کا سارا بوجھ اپنے غریب کیمرہ مین پر ڈال دیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں