inam mein ghar nikla 5 saal se nahi mila | ARY par case

جھوٹی خبر چلانے پر اے آر وائی نیوز کو قانونی نوٹس۔۔

کراچی میں ریسٹورینٹ  کے مالک نے اے آر  وائے نیوز کو غلط خبر چلانے کے خلاف  قانونی  نوٹس جاری کر دیا۔۔۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں الحبیب ریسٹورنٹس کی چین کے مالک حضور بخش کلہوڑ نے اپنے وکیل کے ذریعے اے آر وائی نیوز کو جھوٹی خبر چلانے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں دس کروڑ ہرجانے کا دعوی کیاگیا ہے۔۔ نوٹس کے متن کے مطابق، تیس ستمبر کو ریسٹورنٹ مالک کے خلاف اس کی تصویر دکھا کر خبر نشر کی گئی جس میں اسے لینڈ گریبر بتایاگیا۔۔حضور بخش کلہوڑ نے اے آر وائی نیوز میں چلنے والی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ہتھکنڈے پیسہ کمانے اور بلیک میلنگ کے لئے کئے جارہے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے تاجروں کو تنگ کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔۔نوٹس کے مطابق یہ منظم مہم جان بوجھ اور ایک سازش کے تحت چلائی جارہی ہے، کچھ عناصر عدالتی معاملے کو میڈیا ٹرائل کے ذریعے اپنے مفاد میں استعمال کرکے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں