media ne imran khan ka dimagh phir kharab kardia | Molana Fazal Ul Rehman

جھوٹی خبروں پر جے یوآئی کا پیمرا سے رابطہ۔۔

مختلف نیوزچینلز پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف اثاثوں سے متعلق خبریں چلانے کے معاملے پر ایک ارب روپے کے ھرجانے کے نوٹس کے بعد جے یو آئی نے ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کے لئے پیمرا سے بھی رجوع کرلیا۔۔ سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری، شاہدہ اخترعلی، مفتی ابراراحمد کی جانب سے پیمرا کو باضابطہ  تحریری درخواست دے دی گئی۔۔درخوست کے متن کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق نشر ہونے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں، نیب نے مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں سے متعلق کوئی پریس ریلیز جاری نہیں کیا، اثاثوں سے متعلق غلط خبریں نشر کرنا نہ صرف غیر ائینی اور غیر قانونی اقدام ہے بلکہ پیمرا قوانین کے بھی خلاف ہے، درخواست کے متن میں پیمرا سے کہاگیا ہے کہ اثاثوں سے متعلق غلط خبریں نشر کرنے والے ادارے ثبوت فراہم کریں۔۔ثبوت فراہم نہ کرنے والے اداروں کے خلاف پیمرا قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے۔ اس سے قبل جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے متعلق غلط خبریں چلانے والے ٹی وی چینلز مالکان کو ایک ایک ارب روپے کے ھرجانے کے قانونی نوٹسزبھی دیئے جاچکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں