ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جیتو پاکستان اور موبائل کیش ایپ کے نام سے عوام کو لوٹنے والے گروہ کے سات کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سیل کا کہنا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرکے سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہ کے 7 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزمان لوگوں کو جیتو پاکستان اور موبائل کیش ایپ کے ذریعے پیسے جیتنے کا لالچ دے کر لوٹنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے والے ملزمان کے قبضے سے ہزاروں جعلی سمیں، متعدد موبائل فونز اور دیگر آلات برآمد ہوئے ہیں۔ جب دیگر کاررروائیوں میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کارروائیاں کرکے اسٹیٹ بینک کے نمائندے بن کر سادہ لوح شہریوں سے جعل سازی کے ذریعے لاکھوں روپے لوٹنے والے گروہوں کے 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے قبضے سے 5 ہزار سے زائد موبائل فون سمز، بی وی ایس ڈیوائسز سمیت جدید آلات برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان کا نیٹ ورک پورے پاکستان میں پھیلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان گیم شوز اور دیگر اسکیموں کے نام سے فون کالز کرتے تھے اور بینکوں کا ڈیٹا حاصل کرکے اکاؤنٹ ہولڈرز کو جعلی فون کالز کرتے تھے۔ملزمان فون کالز کے ذریعے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا چکے ہیں۔ ملزمان کبھی ایزی لوڈ کے ذریعے کبھی اے ٹی ایم کارڈز ہیک کرکے بڑے پیمانے پر رقم ہتھیا لیتے تھے۔۔ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبرکرائم سندھ زون فیض اللّٰہ کوریجو اور دیگر افسران نے اس حوالے سے پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں اور ملزمان سے برآمد سامان کا میڈیا کو معائنہ کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے موبائل کمپنیز کے متعلقہ اہلکاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ملزمان میں اسٹیٹ بینک کے نمائندے بن کر فون کال کرنے والے، موبائل سم کارڈ ایکٹیویٹ کرنے والے اور انگوٹھوں کے نشان بنانے والے ماہر بھی شامل ہیں۔
جیتوپاکستان کے نام پر لوٹ مارکرنے والے گرفتار۔۔
Facebook Comments
