سماء ٹی وی نے اینکر پرسن ڈاکٹر فضہ خان اور جاوید چوہدری کو ہائر کر لیا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ دونوں کو ان کی ٹیموں کے بغیر ہی لایا گیا ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ آپ کے لیے پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹ کے موجودہ عملے میں سے لوگ ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔ جس کے بعد تمام شوز کی ٹیموں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پہلے ہی متعدد لوگ نکال کر صورتحال مشکل بنا دی گئی تھی اب جب ہر پروگرام کی ٹیم سے ایک یا دو لوگ اٹھا کر جاوید چوہدری کیلئے ٹیم تیار کی جائے گی تو اس سے ہر ٹاک شو کی ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ جاوید چوہدری جمعہ سے اتوار رات گیارہ بجے اینکر عبدالستار کے ساتھ تجزیاتی شو کریں گے، وہ نجم سیٹھی کی خالی جگہ پر کریں گے۔ ۔ دوسری جانب ڈاکٹر فضہ لاہور سے ہفتے میں صرف ایک دن اتوار کو شام سات بجے پروگرام کریں گی جس کیلئے بھی کہا جا رہا ہے کہ پروگرام اکانومی میٹرز کی ٹیم کو ہی ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔
589
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل