اسلام آباد کی مقامی عدالت نے مشہور ٹی وی اینکر جاوید چوہدری کے بیٹے محمد فائز اور اس کے تین ساتھیوں کو جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔سنیچر کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیشی کے بعد بخشی خانے منتقلی کے دوران جاوید چوہدری کے بیٹے کی ویڈیو بنانے سے روکنے کے لیے اُس کے ساتھیوں نے صحافیوں سے بدتمیزی کی۔جمعے کو پولیس نے ٹی وی اینکر اور موٹیویشنل سپیکر جاوید چوہدری کے بیٹے کو تین دوستوں کے ہمراہ گرفتار کر کے ہسپتال میں نشے کا ٹیسٹ کرایا تھا۔درج کیے گئے مقدمے کے مطابق جاوید چوہدری کے بیٹے نے دوستوں کے ہمراہ مبینہ طور پر شراب کے نشے میں سرکاری سکول پر حملہ کر کے سٹاف اور خواتین اساتذہ سے بدتمیزی کی۔۔ایف آئی آر کے مطابق جاوید چوہدری کا بیٹا اور ساتھی ویگو ڈالے پر آئے تھے۔۔واقعہ سیکٹر ایف الیون میں پیش آیا۔

Facebook Comments
