bol se night shift khatam karne ka faisla

جیسمین منظور نے ایک بار پھر بول جوائن کرلیا۔۔

بول نیوز میں جہاں بہت جلد ڈاؤن سائزنگ کا امکان ہے اور بڑی تعداد میں ملازمین کو نکالنے کے لئے لسٹیں تیار کی جارہی ہیں۔۔(تفصیل بدھ یا جمعرات کے روز سینہ بہ سینہ میں دی جائے گی)۔۔ وہیں معروف خاتون اینکر جیسمین منظور نے بول جوائن کرلیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جیسمین منظور ہر ہفتہ اور اتوار سات سے آٹھ بجے کا شو بول نیوز سے کریں گی جس کا نام۔۔ بس بہت ہوگیا۔۔ ہے، پپو کے مطابق جیسمین منظور یہ شو کراچی ہیڈآفس سے کریں گی ان سے پہلے یہ شوارباب جہانگیر اور کرن ناز کیا کرتی تھیں۔پپو کا کہنا ہے کہ ان دنوں اس شو کا پرومو شوٹ کیا جارہا ہے، جیسمین منظور بول نیوز میں اپنے پرڈیوسر اور اپنے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ جوائن کرچکی ہیں۔۔واضح رہے کہ جیسمین منظور دوہزار پندرہ میں جب بول نیوز لانچ ہوا تھا تو شروع والی ٹیم کا حصہ تھیں تاہم جب بول نیوز بند ہوا تو یہ بھی ادارہ چھوڑ گئی تھیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں