جیسمین منظور نیوز ون چھوڑ گئیں؟؟

نیوزون کی معروف اینکرپرسن جیسمین منظور کے متعلق پپو نے دعوی کیا ہے کہ وہ استعفا دے کر چلی گئیں۔۔ جب اس خبر کی تصدیق کے لئے عمران جونیئر ڈاٹ کام نے جیسمین منظور کی ٹیم کے سینئر رکن سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ ۔۔ جیسمین منظور تین ماہ کی چھٹیوں پر گئی ہیں۔۔ اس کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اپنے شو میں بھی کیا ہے۔۔ ان کا مزید کہنا تھا استعفے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ جیسمین منظور نے نیوز ون انتظامیہ سے کچھ معاملات پر اختلافات پر استعفا دیا ہے جس میں بڑی وجہ تنخواہوں میں تاخیر بھی بتائی جاتی ہے۔۔دوسری طرف جیسمین منظور نے اپنے ٹوئیٹ میں اس بات کا اقرار کیا ہے کہ ان کا آخری شو تھا انہوں نے نیوزون کے ساتھ اپنے تین سال تین ماہ کے سفر کو یادگار قراردیا۔۔

Jasmeen Tweet
Jasmeen Tweet
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں